(یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں معمولات زندگی منگل کو مسلسل 74 ویں روز بھی مفلوج رہے جہاں حالات بہتر ہونے کے فی الوقت کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
پولیس کے مطابق دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ ہارون اور پائین شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کو
بھی کرفیو کا نفاذ جاری رکھا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ وادی کے بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی بدستور جاری رکھی گئی ہے۔